امریکی سانڈ کے نطفہ سے پیدا شدہ گائے کا حکم
سوال
ایک سانڈ امریکہ سے منگوایا گیا ہے جو گایوں کو گا بھن کرتا ہے اور وہ سانڈ بیل اور خنزیر کے نطفہ سے پیدا شدہ ہے اس کی خصوصیت یہ ہے کہ اس سے جو بچہ پیدا ہوتا ہے۔ وہ بڑا ہو کر چالیس سیر تک دودھ دیتا ہے۔ اور اس دودھ کو بازار میں بیچا جاتا ہے اور اس طرح اس دودھ کے ماوے کی مٹھائیاں فروخت کی جاتی ہیں تو دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس دودھ کا استعمال جائز ہے یا نہیں؟ اور اس کے دودھ سے تیار شدہ مٹھائی کھانا درست ہے یا نہیں؟ اس کا گوشت بعد از ذبح شرعی کھا سکتے ہیں یا نہیں؟ اس کی قربانی درست ہے یا نہیں؟ اس کی بیع درست ہے یا نہیں؟
جواب
جو گائے اس سے گا بھن ہو اس کا دودھ استعمال کرنا درست ہے مگر جہاں تک ہو سکے اس سے گا بھن نہ کرائیں یہ بھی تحقیق کر لیں کہ وہ سانڈ گائے سے پیدا ہوا ہے یا مادہ خنزیر سے پیدا ہوا ہے تو مزید بصیرت ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔