بوڑھے بیل کو مالک نے چھوڑ دیا اس کا حکم
سوال
ہماری بستی کے قریب مواضعات ہندوؤں کے ہیں وہاں کے لوگ اکثر و بیشتر قصداً ایسے جانور گائے بیل جو نا کارہ ہو جاتے ہیں اور کسی کام کے نہیں ہوتے چھوڑ جاتے ہیں جس سے کھیتیوں کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ اگر کانجی ہاؤس میں داخل کیا جاتا ہے تو محرر لینے سے انکار کر دیتے ہیں، کیا پردھان وغیرہ کی اجازت سے ذبح کیا جاسکتا ہے۔ قانوناً تو اجازت مل نہیں سکتی۔ ان حالات میں کیا صورت کی جائے؟
جواب
پردھان سے بھی تحریراً اجازت نہیں مل سکتی۔ اگر وہ لوگ تعدی کرتے ہیں اور جانوروں کو باندھ کر نہیں رکھتے اور نقصان کرتے ہیں تو جو صورت حفاظت کی مناسب ہو وہ اختیار کی جاسکتی ہے۔ ان ہی کے مواضعات کی طرف واپس ہنکایا بھی جاسکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔