الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جو بکری کا بچہ خنزیر کے دودھ سے پلے اس کا استعمال

سوال

اگر بکری کا بچہ خنزیر کا دودھ پی لے تو اس کا گوشت استعمال کرنا کیسا ہے؟ اور اس کی کھال کا کیا حکم ہے؟

جواب

اس بچے کا گوشت بھی حلال ہے اور اس کی کھال بھی قابلِ استعمال ہے وہ خنزیر کے حکم میں نہیں۔ اگر اس دودھ سے مستقل پرورش کی گئی ہو۔ اور دودھ چھوٹنے کے بعد کچھ مدت گھاس وغیرہ سے بھی پرورش کی گئی ہو تو اس میں کوئی کراہت بھی نہیں۔ اگر اس کی نوبت نہ آئی ہو یعنی اس نے گھاس وغیرہ نہیں کھایا تو اس کے ذبح کرنے میں جلدی نہ کی جائے ورنہ وہ مکروہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو