پنیر کے اقسام واحکام
سوال
(۱) جاپانی رینٹ جو پنیر میں ڈالتے ہیں، نباتات سے تیار ہوتا ہے، اور یورپ کا بنا ہوا حیوانات سے تیار کرتے ہیں، تو یہ درست ہے یا نہیں؟ (۲) جراثیم جزو حیوان نہیں، کیا پھر اس سے پنیر حرام ہو گی؟ (۳) رینٹ ایک چائے کے چمچہ کی مقدار میں سات سیر دودھ میں گرتی ہے، اور ایک طرف عموم بلویٰ ہے، کیا اتنی کم مقدار سے بھی حرام ہو گی؟
جواب
(۱) نباتات سے تیار کردہ رینٹ تو ظاہر ہے کہ درست ہے۔ (۲) جراثیم اجزاء حیوان نہیں تو پھر کیا ہیں؟ (۳) اگر سات سیر دودھ میں ایک چمچی پیشاب کی یا شراب کی یا خون کی ملا دی جائے تو کیا یہ حکم الکل کے ماتحت اس دودھ کو پینے کی اجازت دیدی جائے گی؟
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔