امریکن گھی
سوال
امریکہ امداد فنڈ سے غریب ملکوں کو کھانے پینے کی چیزیں مفت دی جاتی ہیں، اس میں گھی بھی ہے، جس کا رنگ مختلف ہے، بعضوں سے سنا ہے کہ سور کی چربی سے بنتا ہے، ذمہ دار لوگ کہتے ہیں کہ نہیں یہ پالتو گائے کا گھی ہے، آب و ہوا کی تبدیلی سے رنگ میں فرق ہے، جو اس پر سیل ہے، اس پر بھی کوئی پتہ نہیں چلتا، لہذا از روئے شرع اس کا استعمال کرنا کیسا ہے؟
جواب
جب تک شرعی دلائل سے اسکا نجس و حرام ہونا ثابت نہ ہوجائے، اس پر حرمت کا فتوی نہیں دیا جا سکتا، ہاں اگر کوئی شخص اپنے دل میں شک رکھتا ہے، اور اس کی وجہ سے اس گھی کو استعمال نہ کرے تو مضائقہ نہیں ”دع مایریبک الی مالا یریبک“ (الحدیث)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔