ڈالڈا گھی، انگریزی بسکٹ وغیرہ کا استعمال
سوال
کیا بناسپتی (مصنوعی گھی) کا کھانا جائز ہے جبکہ چربی اور دوسری چیزوں سے بنتا ہے، یہ چربی بکری اور گائے وغیرہ سے حاصل ہوتی ہے، کچھ چربی آسٹریلیا وغیرہ سے آتی ہے، میرے جاننے والے کئی ایسے اصحاب ہیں جو چربی کا کام کرتے ہیں، چربی کو گلا کر بڑی بڑی کمپنی کو فروخت کرتے ہیں، اور وہ بڑی کمپنی ڈالڈا، برطانیہ بسکٹ وغیرہ کو سپلائی کرتی ہیں، جبکہ بغیر چربی کے بناسپتی، بسکٹ اور صابن وغیرہ نہیں بن سکتا؟
جواب
جب تک یہ تحقیق نہ ہو کہ اس میں حرام، ناپاک، مردار چیز شامل ہے، اس کا کھانا درست ہے، دوسری چیزوں میں بھی استعمال درست ہے، البتہ غیر مسلم کی دوکان سے چربی نہ خریدی جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔