جو شخص اپنا قرض قبول نہ کرے اس کی ترکیب
سوال
ہمارے والد صاحب نے پنڈت کو جبکہ چک بندی ہو رہی تھی، سو روپیہ دیا، اس غرض سے کہ وہ اے سی او کو یہ روپیہ دیگر میرا چک اچھی جگہ کرادے، میں نے جب اے سی او، سے دریافت کیا تو اس نے کہا کہ میں آپ کا چک بلا رشوت لئے ہی اچھی جگہ پر دیدونگا، تو میں جا کر پنڈت سے روپیہ لے آیا، اسکے بعد پھر پنڈت آیا، اور کہا اے سی او صاحب روپیہ مانگ رہے ہیں تو ہم نے اسے ۵۵ / روپیہ دیدیا اور اس کا ذکر اے سی او صاحب سے کیا، تو انہوں نے کہا کہ مجھے روپیہ نہیں ملے، اور مجھے اس کی ضرورت بھی نہیں، آپ روپے اس سے لے لیجئے، ہمارے ذمہ اس کا سوروپے پہلے…
جواب
۵۵ روپیہ کاٹ کر بقیہ ۴۵ روپیہ لفافہ میں رکھ کر اسکے سامنے رکھ دیں کہ اسکو دیکھ لو اور پڑھ لو، اور ایک پرچہ بھی اس میں رکھدیں کہ تمہارے سوروپیہ ہماری طرف تھے، ۵۵/روپے پہلے دیئے تھے، اور بقیہ ۴۵ روپیہ یہ ہیں، جب وہ لفافہ اٹھائے گا، تو اس کا قبضہ ہو جائے گا، اور آپ بری ہو جائینگے، اگر فتنہ اور فساد کا خطرہ ہو تو مصیبت ٹلانے کیلئے پورے سوہی دیدیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔