مال مشترک میں قرض
سوال
ایک تجارت میں چھ شرکت دار ہیں، ہر شریک کی رقم اس شرکت میں شامل ہے، اور کام کرنے والے صرف دو شریک ہیں، نفع اور خسارے کی شرائط اس طرح طے تھے، چالیس فی صد کام کرنے والے شریک کو اور بیس فی صد کل رقم پر، پھر کام کرنے والے ایک شریک نے شدید ضرورتوں کے تحت اپنے طور پر دوکان سے قرضہ لیا، رمضان المبارک میں حساب کرنے کے بعد معلوم ہوا، کام کرنے والے اسی شریک کے اخراجات کی زیادتی کی وجہ سے وہ شریک دوکان کا مقروض ہو گیا، اب سوال یہ ہے کہ یہ تجارت قدیمی شرائط پر چلے گی یا کوئی جدید تبدیلی ہونی چاہئے؟
جواب
جو شرائط پہلے طے کر چکے ہیں، ان میں ترمیم کی ضرورت نہیں، قرض کا معاملہ صاف کر لیا جائے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔