الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قرض خوشدلی سے معاف کرنے کی علامت

سوال

اگر کوئی شخص سرکاری نوکری کرتا ہے، اس کے یہاں ٹھیکہ وغیرہ کا کام چلتا ہے، اس کا ٹھیکہ دار ہوتا ہے، اس سے وہ ملازم پیسہ قرض کی شکل میں لے لے اور بعد میں ادا نہ کر سکے، اور وہ ٹھیکہ دار معاف کر دے کہ کوئی بات نہیں تو اس پر مواخذہ تو نہیں ہوگا، ٹھیکہ دار کے معاف کرنے کے بارے میں اس کی قلبی کیفیت کا پتہ کیسے چلے؟

جواب

جس کا روپیہ ہو وہ معاف کر سکتا ہے، اگر یہ اطمینان نہ ہو تو اس کا امتحان اس طرح کر لیا جائے کہ مقدار قرض روپیہ کسی سے لے کر قرض خواہ کو دیدیا جائے، وہ پھر لے کر دیدے کہ میں نے یہ آپ کو ہی دیا تو معلوم ہو جائیگا کہ اس نے خوشدلی سے معاف کیا ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو