ملزم کی ضمانت کرنا
سوال
ایک شخص کو عداوت میں مقدمہ قتل میں قید کر دیا، اور اس کے قاتل ہونے پر گواہ بھی قائم کر دیئے، ایسے شخص کا ضامن ہونا اور ضمانت پر رہا کرانے کی کوشش کرنا اور اس کا تعاون کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
اگر واقعۃً ایسا شخص قاتل نہ ہو مگر عداوت کی وجہ سے اس پر قتل کا جھوٹا مقدمہ چلایا جائے تو اس کی ضمانت کرنا اور بچانے کی کوشش کرنا شرعاً درست اور موجب اجر ہے، اگر وہ واقعۃً قاتل و ظالم ہو تو اس کو بری ثابت کرنے کے لئے ضمانت کرنا اور کوشش کرنا جائز نہیں بلکہ اعانت ظلم ہے، تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (الآية)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔