مسلمانوں کو سور کا گوشت دھوکہ سے بیچنا
سوال
یہاں پر ایک واقعہ نہایت دردناک رونما ہوا، واقعہ یوں ہوا کہ ایک محلہ دیپا سرائے ہے جس کی آبادی مکمل مسلم ہے، وہاں پر دیگر محلہ کے مسلم قصائی نے سور کا گوشت عرصہ تک بکرے کا گوشت کہہ کر فروخت کیا اچانک ۳۱ جولائی کو یہ راز فاش ہو گیا، اور اس کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا، اب آپ سے گزارش ہے کہ آپ شریعت محمدی کی رو سے اس کی سزا کے بارے میں تحریر کریں، اور جن لوگوں نے دھوکہ سے وہ گوشت کھایا ان کے بارے میں کیا طریقہ کفارہ ہے، تحریر کریں؟
جواب
جن مسلمانوں نے جھوٹ بول کر سور کے گوشت کو بکرے کا گوشت بتا کر مسلمانوں میں فروخت کیا، اور بات واقعہ صحیح ثابت ہے، تو یہ شخص خدا کا بھی مجرم ہے اور مسلمانوں کا بھی مجرم ہے، اگر شرعی حکومت ہو تو اس کو ایسی عبرتناک سزادی جائے کہ آئندہ کسی کو بھی ایسی حرکت کی جرات نہ ہو جن لوگوں نے بے خبری میں ایسے گوشت کو کھایا ہے وہ استغفار کریں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔