الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ماہانہ پر چوں کی بیع

سوال

فی زماننا جو رسالوں اور پرچوں کی خریداری کا دستور ہے، کہ خریدار ابتداء سال میں پیشگی قیمت روانہ کر دیتا ہے، اور سال بھر تک رسالے اور پرچے ہفتہ وار و ماہوار وغیرہ تیار کرا کے مالک کی جانب سے خریدار کے پاس روانہ کئے جاتے ہیں، آیا یہ معاملہ درست ہے یا نہیں، زید کہتا ہے کہ یہ معاملہ درست نہیں لا نہ بیچ معدوم اور بکر کہتا ہے کہ درست ہے للضرورۃ اس میں کس کا قول صحیح ہے؟

جواب

یہ معاملہ درست ہے، مجموعہ قیمت کو سال بھر کے پر چوں پر تقسیم کر کے ہر ہر پرچہ کی وصولیابی کے وقت اس کی بیع کو درست کہا جائے گا گویا یہ ایک بیع نہیں بلکہ بیوع متعددہ ہیں، ہر ہر پرچہ کی بیع اس وقت ہوتی ہے جب وہ مشتری کے پاس پہنچتا ہے، اور اس وقت وہ موجود ہے معدوم نہیں۔ ہکذافی امداد الفتاوی۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو