الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حفاظت نظر کے ساتھ بازار سے خرید وفروخت

سوال

یہاں کے دوکاندار کلکتہ میں کروم خریدنے کے لئے جاتے ہیں، کلکتہ میں جو کروم بناتے ہیں وہ غیر مسلم ہیں ان لوگوں کی جو عورتیں ہیں وہ بھی اپنے مردوں کے ساتھ کام کرتی ہیں، عام بیوپاری لوگ مال خریدنے جاتے ہیں، وہ لوگ کہتے ہیں کہ ان لوگوں کی عورتیں بچوں کو دودھ دیتے وقت چھاتی کو ننگی کر کے دودھ دیتی ہیں، بیوپاری لوگ سامنے ہی ہوتے ہیں مسلم بیوپاری کو وہاں جا کر مال خریدنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

مال خریدنا تو درست ہے لیکن نامحرم پر نظر نہ کیجائے جیسا کہ بازار میں بھی بہت سی عورتیں سر و بازو کھولے ہوئے رہتی ہیں، انکی طرف نظر ممنوع ہے، اور نفس بازار سے اپنی ضرورت کی چیزیں خریدنا شرعاً درست ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو