خریدار کو انعام دینے کی ایک صورت
سوال
زید ایک تاجر ہے، اپنی تجارت بڑھانے کیلئے چند کو پن پر انعام رکھتا ہے، مثلاً صابن خریدا تو ساتھ میں ایک کو پن دیتا ہے، جس پر نمبر ہوتا ہے، اور کہتا ہے کہ اگر پچاس نمبرات یا ایک سو چالیس تک کے نمبرات کے کو پن جمع آپ کے پاس ہو گئے تو آپ کو ایک سائیکل یا ریڈیو انعام میں ملے گا، کیا یہ انعام لینا جائز ہے اور ان نمبرات کو جمع کرنے کی سعی جائز ہوگی؟
جواب
خریدار کو انعام دینا اور اس کو انعام لینا اگر چہ درست ہے، لیکن ایسے اعلانات شائع ہونے پر بسا اوقات اصل شئی کی خریداری مقصود نہیں رہتی بلکہ نمبرات کے جمع کرنے کی فکر ہو جاتی ہے، تو گویا کہ نمبرات ہی کو خریدنا ہوتا ہے، اور خریداری کی یہ صورت شرعاً غلط ہے، نا جائز ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔