الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

اخبارات کی ایجنسی اور اس کی تقسیم کا کام

سوال

اردو، ہندی اخبارات ورسائل جن میں ہر قسم کی فحش وغیر فحش تصاویر سنیماؤں کے اشتہارات بعض مخرب اخلاق مضامین، رومانی واقعات و غیره خلاف شرع امور ہوا کرتے ہیں، اور تقریباً کوئی اخباران خلاف شرع امور سے خالی نہیں ہوتا ایسے اخبار کی ایجنسی مسلمانوں کو لینا کیسا ہے؟ جب کہ اکثر مسلمان لڑکے یہاں یہ کاروبار کرتے ہیں؟

جواب

اخبارات رسائل میں کارآمد و مفید مضامین بھی ہوتے ہیں اس لئے سب کی خرید وفروخت کو نا جائز نہیں کہا جائے گا، جو مضامین لکھنے والے ہیں خدائے پاک ان کو ہدایت دے کہ وہ مفید مضامین لکھا کریں اور دیکھنے والوں کو ہدایت دے کہ مخرب اخلاق مضامین سے پرہیز رکھیں اور برے اثرات قبول نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو