۲۷ رجب اور ۱۲ ربیع الاول کو تقریر اور جلسہ
سوال
(۱) شب معراج میں بعد نماز عشاء تقریر ہوتی ہے، معراج شریف کے بیان پر روشنی ڈالی جاتی ہے، کیا یہ صحیح ہے بدعت تو نہیں ہے؟ (۲) ۱۲ ربیع الاول کو بھی بعد نماز عشاء تقریر ہوتی ہے، اور قرآن کریم ختم کر کے حضور اکرم ﷺ کو ایصال ثواب کرتے ہیں، دودھ بالٹی میں جمع کر کے آگ لگائی جاتی ہے، پھر دودھ سب بچوں کو پلایا جاتا ہے، یہ بدعت تو نہیں، بینوا توجرا،
جواب
(۱) اس شب میں کوئی مخصوص عمل مسنون نہیں، جیسا کہ اور راتوں کا حال ہے، وہی اس کا حال ہے، اپنی طرف سے کوئی چیز ایجاد نہ کی جائے۔ (۲) حضرت نبی اکرم ﷺ کے مبارک حالات کا بیان کرنا اور سننا عین سعادت ہے اور تقاضائے ایمان ہے اس شب کے ساتھ اس کو خاص کرنا بڑی کوتاہی ہے، جو صورت سوال میں تحریر ہے، یہ نہ قرآن کریم سے ثابت ہے، نہ صحابہ کرام نے حضور ﷺ سے نقل کیا، نہ ائمہ مجتہدین کے فقہ میں…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔