سیرت کانفرنس کے جلسے
سوال
ہندوستان، پاکستان، بنگلہ دیش میں سیرت کا نفرنس اور سیرت النبی کے عنوان سے اجلاس ہوتے ہیں، دیوبندی حضرات بھی ایسے ہی اجلاس بلاتے ہیں، لیکن بریلوی سے اتنا مختلف کہ ان کے یہاں قیام و میلا د بھی ہوتا ہے، لیکن دیوبندی حضرات محض اپنے علماء کو بلا کر تقریریں سنتے ہیں، اور سیرت طیبہ سے نیز ارشادات نبوی سے قرآن وحدیث کی روشنی میں مستفید ہوتے ہیں، چنانچہ ہمارے علماء ومشائخ اساتذہ دیوبند سہارنپور وغیرہ کے شرکت فرماتے ہیں، اور یہ اجلاس سال کے دوسرے ایام و شہر میں بھی منعقد ہوتے ہیں، لیکن ربیع الاول میں اس کا زور زیادہ ہو جاتا…
جواب
سیرت پاک کا بیان کرنا اور لوگوں تک پہنچانا جسکے ذریعہ زندگی مطابق سنت بنے اور دین کی پابندی کا شوق پیدا ہو درست اور موجب اجر اور مفید ہے، جبکہ اسمیں التزام مالا یلزم نہ ہو اور کوئی امر خلاف شرع نہ ہو مثلاً زمان (مہینے، تاریخ، دن) اور مکان اور خاص ہیئت اور مستحب وواجب کا درجہ دینا کہ نہ شریک ہونے والوں پر ملامت ہو وغیرہ۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔