الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قبر پر اگر بتی جلانا، اذان دینا، تیجہ کرنا

سوال

بعض جگہ میں عام دستور ہے کہ اگر کوئی مر جاتا ہے تو تین روز تک قبر پر بتیاں جلائی جاتی ہیں، اور اذان پڑھی جاتی ہے، اور تیسرے دن تیجہ کے نام سے قرآن خوانی اور آیت کریمہ پڑھنا لازمی اور ضروری سمجھا جاتا ہے، کیا شرعاً یہ صورتیں جائز ہیں؟

جواب

یہ امور بدعت اور نا جائز ہیں، قرآن کریم پڑھ کر یا نماز پڑھ کر یا روزہ رکھ کر یا غرباء کو کھانا کپڑا نقد دیگر بلا تعیین تاریخ ثواب پہنچانا اور جس قدر جلدی ممکن ہو اس میں جلدی کرنا بلکہ دفن سے پہلے پہلے کرنا تحسن اور باعث ثواب ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو