الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

جنازہ کتنے قدم لیکر چلے

سوال

جنازہ لے جاتے وقت یہاں پر ایک عمل ہے کہ چار پائی کو چار آدمی پکڑے ہوئے لے جاتے ہیں، اور دس دس قدم کے بعد گردن بدلتے ہیں، آخر ایک جگہ کے بعد جب پہلا آدمی پہلی جگہ پر آجاتا ہے، یعنی چالیس قدم ہو جائیں، تب قبرستان لے جاتے ہیں، اس کی کیا اصل ہے؟ یہاں اس کا کافی زور چل رہا ہے، اور بعض لوگ اتنا تشدد کرتے ہیں کہ اس کے خلاف کرنے والوں سے جھگڑا کرتے ہیں، اس لئے آپ کے فتوی کی سخت ضرورت ہے؟

جواب

جنازہ کو چار آدمی اٹھائیں اور ہر اٹھانے والا چالیس قدم لے کر چلے باقی دس دس قدم پر منزل کرنا شرعی حکم نہیں ہے، رسم محدث ہے، اسکی اصلاح کی جائے، ویسن لحملها حمل اربعة رجال وينبغي لكل واحد حملها اربعين خطوة اه مراقی الفلاح۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو