الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مستحب پر اصرار

سوال

التزام کی کراہت کے متعلق جو علامہ طیبی کی عبارت من اصر علی امر مندوب وجعل عزماً ولم يعمل بالرخصة كا حوالہ دیا گیا ہے تو اس عبارت میں جو عزماً کا لفظ ہے اس کی تشریح منتہی الارب میں یہ مرقوم ہے عزیمہ بالفتح واجب وثابت وعزمة من عزمات اللہ تعالی ای حق من حقوق او واجب یعنی مستحب کو واجب جان کر اصرار ہوگا، مذموم ہوگا، اور مستحب کو مستحب جان کر اصرار ہو گا تو یہ محمود ہوگا، چنانچہ اس کا فیصلہ خود حضور اقدس ﷺ نے فرمایا ہے” انما الاعمال بالنیات “مداومت کا ہونا یہ التزام میں داخل نہیں ہے، کیونکہ حدیث میں ہے ”احب الامور الی…

جواب

مستحب پر (یعنی مباح الترک اعتقاد کرتے ہوئے) مداومت موجب کراہت نہیں بلکہ اصرار موجب کراہت ہے، (والفرق بين المداومة والاصرار لا يخفى على من له ادنى ممارسة بالفقه) جن سورتوں کا مخصوص نمازوں میں پڑھنا ماثور ومنقول ہے ان پر بھی مداومت اس طرح کہ ان کے علاوہ اور سورتیں نہ پڑھیں اگر چہ اعتقاد جائز سمجھتا ہو مکروہ ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو