کالی بکری کو مخصوص طور پر ذبح کرنا
سوال
ایک شخص رمضان کی ۲۷ تاریخ کو ایک سیاہ رنگ کی بکری ذبح کرتا ہے، اور تمام گھر کے آدمی ہلدی میں ہاتھ رنگ کر اس پر لگاتے ہیں، پھر امام صاحب سے ذبح کراتے ہیں، اور اس کے سری وپائے چوراہے راستہ میں دفن کرتے ہیں، اور گوشت کی پلاؤ پکوا کر کھلاتے ہیں اور وہ بکری کالی کے نام سے کرتے ہیں، اور امام صاحب سے قل پڑھواتے ہیں، اگر امام یہ کام نہ کرے تو مسجد میں نہیں رہ سکتا، اس بکری کا کھانا کیسا ہے؟
جواب
یہ فعل سخت گناہ قریب شرک ہے اور اس بکری کا کھانا حرام ہے، وہ بالکل مردار ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔