الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

ایک مخصوص مشرکانہ رسم

سوال

ایسی حرکت بعض رسم کے اندر کی جاتی ہے، کہ سات ماہ کی حاملہ عورت کو سنہرے سرخ کپڑوں سے آراستہ کر کے اس کے سامنے کونڈے میں چاول ابال کر رکھتے ہیں، چراغ روشن کرتے ہیں، اور عورت کو کعبہ کی طرف منہ کر کے چوکی پر بٹھا کر گود میں پھل وغیرہ رکھ دیتے ہیں، احباب دوستوں کی دعوت کرتے ہیں، اس کا کیا حکم ہے؟

جواب

یہ رسم اسلامی طریقہ نہیں، اس میں بعض چیزیں مشرکانہ ہیں، مثلاً اس وقت خاص طور پر (ضرورت ہو یا نہ ہو) چراغ روشن کرنا جیسا کہ مشرکوں کا طریقہ ہے وہ اپنے دھرم میں معتقدانہ روشن کرتے ہیں، اور اس کی تعظیم بجالاتے ہیں، اور دیگر مذکورہ اشیاء کی جاتی ہیں، ایسی رسم سے توبہ واستغفار لازم ہے، اس کو بالکل ترک کر دیا جائے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو