حضرت غوث اعظم کی مجلس میں حضور ﷺ کی تشریف آوری
سوال
الفتح الربانی کتاب سیدنا عبد القادر جیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے مواعظ حسنہ ہیں لیکن دیباچہ میں حضرت مولانا عاشق الہی مرحوم لکھتے ہیں، ان کی مجلس وعظ میں صلحاء وملائکہ کے علاوہ انبیاء علیہم السلام کی ارواح طیبات کی روحانی شرکت ہوتی تھی، اور کبھی کبھی روح پر فتوح سید ولد آدم علیہ افضل الصلوۃ والسلام کا نزول اجلال بھی تربیت وتائید کی غرض سے ہوا کرتا تھا، ایسا ہی مضمون بریلوی علماء کی کتاب”حدائق بخشش، ص ۷/“ پر یہ شعر تحریر ہے۔ ولی کیا رسل آئیں خود حضور ﷺ آئیں وہ تیری وعظ کی محفل ہے یا غوث ان دونوں عبارتوں میں کیا فرق ہے؟
جواب
دونوں عبارت میں فرق بالکل صاف وظاہر ہے، حضرت مولانا عاشق الہی کے ارشاد کا حاصل یہ ہے کہ یہ تشریف آوری تائید وتربیت کیلئے ہے، حدائق بخشش کا حاصل یہ ہے کہ تشریف آوری استفادہ کیلئے ہے، حضرت رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے علوم عالیہ وحی الہی سے حاصل ہیں، اور اولین آخرین سب مجموعہ کے علوم بھی ذات مقدسہ کے برابر نہیں، تو پھر استفادہ کیلئے حضرت سید عبدالقادر جیلانی کی مجلس میں…
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔