الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

حضرت خواجہ اجمیری کا چور کو قطب بنا دینا

سوال

حضرت غوث پاک کے دربار میں ایک چور چوری کے ارادہ سے داخل ہوا، مگر وہ چوری کرتے ہوئے گرفتار ہو گیا، جب اسے حضرت غوث پاک کے سامنے پیش کیا گیا تو اس وقت آپ نے فرمایا کہ میرے دربار سے کوئی شخص خالی ہاتھ نہیں گیا ہے، اس لئے جا تجھے شہر قطب کی جگہ مقرر کیا جاتا ہے، یہ سن کر تمام حاضرین مجلس دم بخود رہ گئے، یہ واقعہ صحیح ہے یا نہیں؟

جواب

بزرگ حضرات اکثر اپنے ستانے والوں پر احسان کیا کرتے ہیں، کسی عامی چور کا دم کا دم میں توبہ کر کے اصلاح پذیر ہو جانا بعید نہیں، حق تعالیٰ مقلب القلوب ہیں، جب چاہیں کسی ذلیل کو عزت کا تاج پہنا دیں، اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے، اس قسم کے واقعات دنیا میں بکثرت پیش آتے ہیں ممکن ہے کہ واقعہ مسئولہ بھی پیش آیا ہو۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو