بڑے پیر صاحب کا ملک الموت سے ارواح کو چھین کر زندہ کر دینا
سوال
ایک عورت کا شوہر مر گیا وہ عورت رورہی تھی اتنے میں بڑے پیر صاحب نے دریافت کیا؟ اس نے کہا کہ میرا شوہر مر گیا، اس کو تسلی دے کر وہ چوتھے آسمان پر گئے، ملک الموت کو پکڑا اور ایک روح مانگی اس فرشتے نے نہیں دیا، تو ملک الموت سے وہ زنبیل بڑے پیر صاحب نے چھین لی اور تمام روحیں زمین پر چھوڑ دیں، تو سب کے سب زندہ ہو گئے، یہ کہاں تک صحیح ہے؟
جواب
یہ واقعہ بھی سراسر جھوٹ ہے جس طرح دوسرے مذہب کے لوگ اپنے بزرگوں کی طرف جھوٹے قصے منسوب کرتے ہیں، تو مسلمانوں نے بھی ایسی ہی صورت اختیار کر لی ہے۔ انالله وانا اليه راجعون۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔