بزرگ کی پھونک کا اثر
سوال
یہاں پر ٹھیرالونامی ایک گاؤں ہے یہاں پر بیلم با بونامی ایک شخص کو کسی کامل بزرگ نے کچھ آیات قرآنی عطا فرمائی ہے، اور دریافت کرنے پر وہ فرماتے ہیں کہ قرآن شریف کے ساتویں پارے کی وہ آیتیں ہیں جسے پڑھ کر وہ ہوا میں پھونک مارتے ہیں جس کا اثر ایک میل تک اپنے ہاتھوں میں لئے ہوئے پانی بھرے ہوئے برتنوں میں پہنچ جاتا ہے، اور ان کی بتائی ہوئی ترکیب کے موافق اس پانی کو استعمال کرنے سے ہزاروں خلق خدا نے فائدہ اٹھایا ہے، اور بیماریوں سے نجات حاصل کی ہے، اب سوال یہ ہے کہ ایک شخص داڑھی نہ رکھتا ہو مگر نمازی ہو یا بے نمازی ہو اور…
جواب
آیات قرآنی اور اسماء حسنی کا اثر یقینا حق ہے، بسا اوقات پڑھنے والے کی زبان کی وجہ سے ان کا اثر ظاہر نہیں ہوتا، بسا اوقات ایسے شخص کے پڑھنے سے بھی اثر ظاہر ہو جاتا ہے جو بظاہر بزرگ معلوم نہیں ہوتا، پھونک کا اثر اللہ تعالیٰ کی مدد سے بہت دور تک پہنچ سکتا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔