زمانہ کو بُرا کہنا
سوال
لوگوں کی زبان زد ہے کہ زمانہ ایسا آگیا، ویسا آگیا، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ زمانہ میں ہوں، گو کہنے والے زمانہ سے مراد وقت لیتے ہیں، اس کے معاملہ میں فرمائیے کہ کیا لفظ استعمال کریں؟ اور ان کی نیت میں خرابی نہیں ہے، مذکورہ سوال میں وعید ہو گی یا نہیں؟
جواب
زمانہ کو خود مؤثر بالذات اعتقاد کرنا غلط ہے۔ اگر وقت کو ظرف تصور کرتے ہوئے مثلاً اس طرح کہے کہ حضور اکرم ﷺ کے مبارک زمانہ میں خیر غالب تھی، رفتہ رفتہ بعد میں خیر کم ہوتی گئی، اور شر بڑھتا گیا، تو صحیح ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔