حضور ﷺ کے حاضر وناظر ہونے کا عقیدہ
سوال
زید کا اعتقاد ہے کہ اللہ نے سیدنا رسول اللہ ﷺ کو وہ تصرف عطا فرمایا ہے کہ عالم میں جہاں چاہیں اور جس وقت چاہیں باذن اللہ تشریف فرما ہو جائیں، اس بنیاد پر زید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں حضور اقدس ﷺ کو حاضر وناظر مانتا ہوں، بعض لوگ کہتے ہیں کہ زید کے پیچھے نماز جائز نہیں، دریافت طلب امر یہ ہے کہ زید مسلمان ہے یا نہیں؟
جواب
اللہ تبارک وتعالیٰ نے اپنے حبیب پاک حضرت رسول مقبول ﷺ کو وہ مقام عطا فرمایا ہے جو کسی کو نہیں ملا، اللہ پاک جہاں چاہے، اور جب چاہے آنحضرت ﷺ کو پہنچا دے، اور جس چیز پر چاہے مطلع فرمادے۔ اس اعتبار سے حاضر وناظر آپ ﷺ کی صفت نہیں بنے گی، حاضر وناظر وہ ہے جو ہر جگہ ہر وقت ہر شئے کے حق میں حاضر وناظر ہو، یہ صرف اللہ تعالیٰ کی صفت ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔