دیوان وطن کے شرکیہ اشعار
سوال
اشعار ذیل کے بارے میں کیا حکم ہے؟ کسی کو گر رب کی طلب ہے وہ دیکھے آپ میں مرأتِ رب ہے کریں گر ذکر شغل اور فکر تو کیا خدا کو دیکھنے کا اور ڈھب ہے خودی ہے آئینہ شانِ خدا کا خودہی ہے معنی اور اثبات رب ہے گزر کر آپ سے اپنے کو دیکھو نظر آ جائے گا حق کیا عجب ہے خلاصہ ہے یہی علم لدن کا کہ سب میں رب ہے اور عین عرب ہے نہیں ہے فرق کچھ احمد احد میںاحد ہے اسم اور احمد لقب ہے محمد کو خدا کہنا روا ہےنہیں کہتا ہے وہ جو بے ادب ہے خدائی ان کا سایہ ہے سراپانہ تھا سایہ جو ان کا یہ سبب ہے وہ خود ہی حاضر وناظر جہاں میں اُسے کہتے ہیں…
جواب
ان میں سے بعض اشعار شرکیہ مضامین پر مشتمل ہیں جن کا کہنا پڑھنا سننا جائز نہیں اور اس کا اعتقاد رکھنا شرک ہے۔ اعاذنا الله منه
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔