حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی کی نعت پر اعتراض
سوال
(۱) سلیم کہتا ہے غیر خدا سے مدد مانگنا نا جائز ہے، کلیم کہتا ہے کہ ہمارے پیشوا مولا نا محمد قاسم صاحب نانوتوی نے اپنے قصائد قاسمی میں لکھا ہے: مدد کر اے کرم احمدی کہ تیرے سوا نہیں ہے قاسم بے کس کا کوئی حامی کار اگر جائز نہ ہوتا تو کرم احمدی کے طالب کیوں ہوئے سلیم کا قول درست ہے یا کلیم کا؟ (۲)
جواب
(۱) حضرت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم اپنی قبر اطہر میں تشریف فرما ہیں حی ہیں۔ امت کی طرف سے صلوٰۃ وسلام بذریعہ ملائکہ خدمت اقدس میں پیش کیا جاتا ہے، اور جو کچھ روضۂ اقدس کے پاس عرض کیا جائے، اس کو خود سنتے ہیں، اس لئے دوسروں کو یعنی غیر نبی کو نبی پر قیاس کرنا صحیح نہیں، استمداد کی تفصیل کے لئے سبیل السداد دیکھیں۔ (۲)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔