لفظ قسم کھاتا ہوں سے یمین منعقد ہو جاتی ہے
سوال
ایک شخص کہہ رہا ہے کہ میں قسم کھا رہا ہوں کہ اگر میں کھانا کھاؤں تو حرام کھاؤں گا، اگر وہ کھانا کھائے، تو حانث ہو گا یا نہیں، اور قسم کا کفارہ دینا پڑے گا یا نہیں، واضح ہو کہ مذکورہ لفظ میں قسم کے علاوہ اللہ کے ذاتی وصفاتی نام میں سے کوئی لفظ اس نے نہیں کہا ہے، تو قسم ہوگی یا نہیں؟
جواب
واليمين بالله او باسم من اسمائه الى قوله واقسم واشهد واحلف وان لم يقل بالله عملاً بالعرف (در منتقی) عبارت بالا سے معلوم ہوا کہ صورت مسئولہ میں قسم ہوگئی ہے، جس کھانے سے متعلق یہ قسم کھائی ہے، اسکے کھانے سے حانث ہو کر کفارہ لازم ہوگا۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔