الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

تبلیغی چلہ میں جانے کی نذر

سوال

زید نے یہ منت مانی تھی کہ میرا فلاں کام ہو گیا تو تبلیغ میں ایک چلہ دوں گا اب معلوم کرنا یہ ہے کہ زید کو کاشتکاری کام بہت ہے اگر چلّہ کے لئے کسی اور کو بھیج دے یا جتنا روپیہ چلہ میں لگے راہ خدا میں خرچ کر دے، زید کی منت پوری ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

تبلیغ میں چلہ دینے کی نذر منعقد ہونے سے قطع نظر کرتے ہوئے جو چلہ کے فوائد ہیں وہ خود ہی جانے سے کامل طور پر حاصل ہوتے ہیں کسی دوسرے کو بھیجنے یا روپیہ دینے سے وہ بات میسر نہیں ہوتی۔ تنبيه: اگر تبلیغ کے چلہ میں جانے کی وجہ سے گھر کا انتظام نہ ہو سکے اور حقوق واجبہ میں کوتاہی ہو جس کے سبب گھر والوں کو پریشانی ہو تو چلہ میں جانا ضروری نہیں، بلکہ حقوق واجبہ کا ادا کرنا ضروری ہے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو