بکرا خدا کے نام پر نذر کرنا
سوال
ہم نے ایک بکری پالی تھی، ہم نے نذر مانی تھی کہ اگر بکرا دیا تو اللہ نام کا ہوگا، تواب اس بکرے کو فروخت کر کے اس کی قیمت اسکول میں دیں یا مسجد میں لگائیں، یا کاٹ کر تقسیم کر دیں؟
جواب
جس بکرے کے متعلق اللہ کے لئے نذر مان لی اس کو کسی غریب کو بطور صدقہ زندہ دینا بھی درست ہے، اس کو ذبح کر کے کچا گوشت یا پکا کر صدقہ دینا بھی درست ہے، کھال بھی کسی غریب کو دیدیں، قربانی کے موقع پر اس کی قربانی کر کے غرباء کو تقسیم کر سکتے ہیں مگر اسکی وجہ سے واجب قربانی ادانہ ہوگی، بلکہ صاحب نصاب ہونے کی صورت میں اس پر مستقل واجب ہوگی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔