حلال چیز کو اپنے اوپر حرام کرنا
سوال
(۱) اگر کوئی کہے کہ میرے لئے مرغی پالنا اور کھانا حرام ہے، تو کیا وہ شخص مرغی پال سکتا ہے اور کھا سکتا ہے؟ (۲) اگر کوئی شخص اپنی سسرال کا یا اپنے پڑوس کے گھر کا کھانا پینا اپنے اوپر حرام کر لے اور پھر بعد میں کھانا چاہے تو کیا حکم ہوگا؟ (۳) اگر کوئی اپنے لڑکے پر غصہ ہو کر کہے کہ تیری کمائی تیرے لئے حرام ہے، اور مرنے کے بعد تم میری قبر پر مٹی نہ ڈالنا، تو اگر وہ شخص اپنے بیٹے کی کمائی کھانا چاہے اور بیٹا اس کے کفن دفن میں شریک ہونا چاہے تو کیا صورت ہوگی؟
جواب
(۱) اگر کوئی شخص کوئی حلال چیز اپنے اوپر حرام کرتا ہے تو اس کے حرام کرنے سے وہ حرام نہیں ہوگی، بدستور اس کا استعمال اس کے لئے جائز رہے گا لیکن اس کے استعمال کرنے پر چوں کہ حانث ہو گا اس لئے اس پر کفارہ ضروری ہے،” و من حرم شيئاً ثم فعله كفر شرح التنوير، ص ۶۳ / ج ۳ (۲) اس صورت کا بھی یہی حکم ہے۔ (۳)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔