الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بکری صدقہ کرنے کی نذر سے کیا قیمت ادا کرنا کافی ہے

سوال

زید کا لڑکا بیمار تھا زید نے منت مانی کہ اگر لڑکا اچھا ہو گیا تو جو بکری میرے پاس ہے اس کو فروخت کر کے اس کی قیمت مدرسہ کو دینگے، بعدۂ اس نے بڑی بکری کا ارادہ کیا، اور بچہ کی دادی نے اس طرح سے نیت کی، کہ بچہ اچھا ہو جانے پر ایک بکری کا صدقہ کروں گی، اور بچہ کی والدہ نے منت مانی کہ ایک بکری کا بچہ راہ خدا میں صدقہ کردوں گی، آیا تینوں پر اس نذر کا پورا کرنا ضروری ہے، یا پھر کس پر؟ صدقہ قیمت کا کیا جائے گا، یا بکری کا زید پر اول بکری کی قیمت لازم ہوگی، یا دوسری بکری کی قیمت یا تیسری بکری؟

جواب

زید پر لازم ہے کہ اسی اول بکری کا صدقہ کر دے بچہ کی دادی اور والدہ پر ایک ایک بکری کا بچہ صدقہ کرنا لازم ہے۔ ”لو قال على ان اطعم هذا المسكين شيئا سماه ولم يعينه فلابدان يعطيه الذي سماه اھ“ بدائع، ص۸۷ ج ۵۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو