الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

پاکستان جانے کی قسم

سوال

بکر اور اس کے دو دوستوں نے مسجد میں جا کر قسم لی کہ ہم تینوں پاکستان چلے جائیں گے، ان میں سے ایک ساتھی کا انتقال ہو چکا، پاکستان کوئی نہ جاسکا، اب یہ دونوں بھی پاکستان جانا نہیں چاہتے، لہذا قسم کے بارے میں کیا حکم ہے؟

جواب

جس کا انتقال ہو گیا اس کی قسم ٹوٹ گئی اس کے ذمہ کفارہ کی وصیت کرنا لازم تھا دو شخص موجود ہیں، ابھی ان کی قسم نہیں ٹوٹی، جب وہاں جانے کا امکان ختم ہو جائیگا، تب قسم ٹوٹے گی اور کفارہ لازم ہوگا قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس غریبوں کو دو وقت شکم سیر کھانا کھلایا جائے، یا ان کو کپڑا پہنا دیا جائے، اگر وسعت نہ ہو تو تین روز مسلسل رکھے جائیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو