الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

مسجد میں نہ جانے کی قسم

سوال

چند لوگ مسجد میں خرافات کی باتیں کر رہے تھے، میں نے ان کو منع کیا تو وہ لڑنے لگے جس پر میں نے قسم کھائی کہ میں مسجد میں نہیں آؤنگا، میرے لئے کیا حکم ہے، مسجد میں جانے سے قسم ٹوٹ جائے گی، یا کفارہ دینا ہوگا؟

جواب

آپ نے غلطی کی جو ایسی قسم کھالی آپ مسجد میں جائیں پھر اپنی قسم کا کفارہ ادا کریں کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو دو وقت شکم سیر کھانا کھلائیں، یا دس غریبوں کو کپڑا دیں، اگر اتنی وسعت نہ ہو تو تین روز مسلسل رکھیں اور آئندہ اس قسم کی چیزیں نہ کریں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو