الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

بیوی کی پاک دامنی کی قسم

سوال

کیا اپنی بیوی کی پاکدامنی کی قسم کھائی جاسکتی ہے، اگر قسم کھائی تو بیوی کے ماں باپ اور ولی میاں بیوی میں فراق ڈال دیں گے، لہذا جواب عنایت کیجئے، کہ اپنی بیوی خلع منظور کرے یا اس کی پاکدامنی اور پاکیزہ ہونے کی قسم کھائے؟

جواب

قسم اللہ کے نام اور اس کی صفات کی کھائی جاتی ہے، بیوی کی پاکدامنی کی قسم دینا اور کھانا غلط ہے، منع ہے، بیوی کے ماں باپ وغیرہ کو اپنی ضد سے باز آنالازم ہے، ورنہ سخت وبال میں گرفتار ہوں گے، شوہر بہت سے بہت یہ کہہ سکتا ہے کہ مجھے اپنی بیوی پر کوئی شک وشبہ نہیں، جہاں تک میں سمجھتا ہوں یہ پاک دامن ہے، مگر قسم کے ساتھ نہیں کہنا چاہئے۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو