صدقہ الفطر کی مقدار میں مولانا عبدالشکور صاحب کا موقف
سوال
علم الفقہ مصنفہ مولانا عبد الشکور صاحب لکھنوی میں صدقہ فطر کے متعلق ایک روایت اٹھارہ چھٹانک کی بھی ہے، فتاوی دارالعلوم میں اس کی تغلیط کی ہے اور تحریر ہے کہ جس نے مذکورہ حساب سے ادا کیا اسکی ادائیگی صحیح نہیں ہوئی، مابقی کا نکالنا ضروری ہے، اس تعارض کے دفعیہ کے لئے علامہ کی تحریر کردہ روایت کی کیا توجیہ ہوگی؟
جواب
اس اختلاف کا منشاء یہ ہے کہ احمر (رتی) دو قسم کے ہے ایک عند الفقہاء دوسری عند الاطباء، دونوں کے وزن میں تفاوت ہے مولانا عبد الشکور لکھنوی نے ایک وزن کو معتبر مانا اور دیگر اکابر نے دوسرے وزن کو مصنف علم الفقہ مولا نا عبدالشکور صاحب نے مولانا عبد الحئی کا اتباع کیا ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔