الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چاول سے صدقۃ الفطر کی مقدار

سوال

اگر کوئی شخص فطرہ گیہوں کے بجائے چاول میں ادا کرے تو ادا ہوگا یا نہیں اور انگریزی تول کے حساب سے کتنے سیر گیہوں یا چاول دینے ہوں گے؟

جواب

ادا ہو جائے گا گیہوں کی قیمت لگا کر اس کے عوض چاول جتنے بھی بازار میں فروخت ہوتے ہوں اسی قدر چاول دیدے وزن کے اعتبار سے گیہوں کے برابر نہ دے، ومالم ينص عليه كذرة وغيره يعتبر فيه القيمة اه در مختار ص: ۱۲۲، ج: ۲، سہارن پور کی تول سے ایک صدقۃ الفطر کی مقدار ڈیڑھ سیر پختہ گیہوں ہے۔ احتیاطاً کچھ زائد پونے دوسیر دیدئے جائیں۔

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو