الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

چاول وغیرہ سے صدقہ فطر ادا کرنے کی صورت

سوال

چاول سے صدقہ فطر ادا کیا جا سکتا ہے، یا نہیں، بر تقدیر ثانی سوال یہ ہے کہ ہمارے ملک میں گیہوں وجو وغیرہ نہیں ہوتے اور نہ ان کی قیمت ہم کو معلوم ہوتی ہے، ہاں البتہ بڑے بڑے شہروں اور گیہوں والے ملکوں میں کسی کو بھیج کر یا خط کے ذریعہ سے ان کی قیمت معلوم کی جاسکتی ہے، اور اس میں کس قدر تکلیف ہے، وہ مخفی نہیں اور نیز چاول بھی گیہوں اور جو کی طرح طعام ہی ہے پھر اس کی کیا وجہ ہے کہ چاول سے صدقہ فطر ادا نہیں کیا جا سکتا۔

جواب

چاول سے صدقہ فطر ادا کرنے کے متعلق کوئی نص موجود نہیں لہذا اس میں قیمت کا اعتبار ہوگا، اسی طرح اقرب مواضع میں گیہوں یا جو کی قیمت معلوم کر کے اس قیمت کے موافق چاول دیدیئے جائیں: ومالم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة درمختار قال الشامى قوله وخبز عدم جواز دفعه الا باعتبار القيمة هو الصحيح لعدم ورود النص به فكان كالذرة وغيرها من الحبوب التي لم يرد بها نص وكالاقط (بحر رد…

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو