زکوۃ کا پیسہ خادم مدرسہ کو قرض دینا
سوال
مہتمم مدرسہ کو بوجہ وکیل قوم ہونیکے ادارہ کے خادم کو مدرسہ سے زکوٰۃ کے روپیہ سے قرض دینا درست ہے، یا نہیں؟ جب کہ معطی یہ بھی لکھ دے کہ اگر مناسب ہو تو قرض دیدیا جائے۔
جواب
معطی کی اجازت کے بعد مہتمم کو حسب صواب دید زکوۃ کا روپیہ قرض میں دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔