سونا اور چاندی کی زکوۃ الگ الگ دی جائے
سوال
ساڑھے باون ۵۲,۵ تولہ چاندی یا ساڑھے سات تولہ سونا رکھنے والے پر فطرہ، زکوة، قربانی، حج لازم و ضروری ہے مگر یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ ساڑھے باون تولہ چاندی اور ساڑھے سات تولہ سونے کی زکوۃ الگ الگ کر کے دی جائے یا کس طریقہ سے نکالا جائے؟ مال تجارت میں کس طرح زکوۃ ادا کرے؟
جواب
فطره، قربانی، زکوۃ کے لئے تو اتنا نصاب کافی ہے مگر حج کے لئے یہ کافی نہیں بلکہ پورے سفر حج کا معہ نفقہ واجبہ کی مقدار کا ہونا ضروری ہے۔ چاندی، سونا دونوں الگ الگ بقدر نصاب ہوں تو دونوں کی زکوۃ بھی چالیسواں حصہ الگ الگ کر کے ادا کریں، مجموعہ کی زکوۃ یکجائی بھی ادا کرنا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔