الإفتاء

Enter a topic or fatwa name

قرض کی زکوۃ

سوال

ایک شخص نے اپنے زیورات قریب ایک ہزار روپیہ کی ملکیت کے ایک قریبی رشتہ دار کو جب کہ وہ بہت مصیبت میں مبتلا تھا، اس کے اصرار پر دیدیئے آج چھ سال سے زائد ہو چکے ہیں، مگر وہ زیورات یا اس کی رقم واپس نہ کر سکا تھوڑا عرصہ ہوا اس کا انتقال ہو گیا ہے متوفی کے لواحقین اور اولاد فی الحال اس قابل نہیں کہ ان زیورات کی رقم ادا کر سکیں، گویا کہ زیادہ تر مایوسی نظر آتی ہے کیا اس صورت میں زیورات کے مالک پر زکوۃ واجب الاداء ہے، اور بعد ادائیگی کے مالک کو گذشتہ ایام چھ سال کی ادائیگی زکوۃ واجب ہوگی یا نہیں؟

جواب

فی الحال اس کی زکوۃ کی ادائیگی واجب نہیں اگر وصول نہ ہو تو اس کی زکوۃ بالکل ساقط ہو جائے گی اگر وصول ہو جائے تو زکوۃ کی ادائیگی لازم ہوگی اگر ایک دم وصول نہ ہو تو کم از کم بقدر چالیس درہم (ایک نصاب کا پانچواں حصہ)

ماخذ: فتاویٰ محمودیہ

خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔

موضوعات

اس باب میں مزید

زبانیں: English · Русский · العربية · Bosanski · Türkçe · Deutsch · বাংলা · اردو