ایرانی مردہ کو مسلم قبرستان میں دفن کرنا
سوال
یہاں پر کچھ ایرانی لوگ رہتے ہیں، اور وہ ہمارے ساتھ عیدین کی نماز میں شرکت کرتے ہیں اور قربانی وغیرہ بھی کرتے ہیں، ایک صاحب ایرانی کے بارے میں کہتے ہیں کہ یہ لوگ شیعہ ہیں، شیعہ مسلک سے تعلق رکھتے ہیں، لہذا ان کے مردوں کو اپنے قبرستان میں دفن کرنا جائز نہیں ہے، آپ مطلع فرمائیں کہ ان کے مردوں کو ہمارے قبرستان میں دفنا نا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
جب کہ وہ ایرانی لوگ آپ کے امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں، تو ان کے مردوں کو اپنے قبرستان میں دفن کرنے کی اجازت دینا درست ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔