مخصوص قبرستان میں بلا اجازت دفن کرنا
سوال
ایک زمین قبرستان کے نام سے ایک خاندان کے لئے نامزد ہے زمین مذکورہ میں خاندان موصوفہ کی میتیں مدفون ہوں عوام الناس کو عام طریقہ پر اپنے مردے دفن کرنے کی اجازت نہیں ہے اور نہ کرتے ہیں اگر کوئی شخص غیر متعلق اپنا مردہ بلا اجازت اشخاص خاندان موصوفہ قبرستان مذکورہ میں دفن کر دے تو یہ جائز ہے یا نا جائز ہے اگر اجازت حاصل کرنی چاہئے تو جملہ خاندان کے اشخاص کی ضرورت ہے، یا صرف ایک دو شخص کی کافی ہے اگر صرف دو چار شخص اجازت دیدیں اور دیگر انکار کر دیں تو اس اجازت پر عوض جائز ہے یا نا جائز ہے۔ فقط۔
جواب
اگر وہ زمین شرعی طریق پر وقف ہے تو واقف کی شرائط کے موافق عمل کرنا چاہئے۔ اگر واقف کی طرف سے اجازت ہے تو دفن کرنا درست ہے اگر غیر متعلق اشخاص کے دفن کرنے کی ممانعت ہے تو دفن کرنا نا جائز ہے: شرائط الواقف معتبرة اذا لم تخالف الشرع وهو مالك فله ان يجعل ماله حيث شاء مالم يكن معصية وله ان يخص صنفًا من الفقراء ولو كان الوضع فى كلهم قربة ا ه (رد المحتار ج : ۲، ص: ۵۸۵)
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔