قبرستان کی مینڈھ باندھنے کے لئے وہاں کی مٹی لینا
سوال
- قبرستان کی مینڈھ باندھنا چاہتے ہیں مگر مینڈھ میں بعض جگہ مٹی قبر پر سے اُٹھانی پڑتی ہے۔ اگر مینڈھ چاروں طرف کی نہ باندھی گئی تو مویشی پیشاب پاخانہ کرتے ہیں، جس کی وجہ سے قبرستان کی بے حرمتی ہوتی ہے، اس حال میں مینڈھ باندھنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب
ضرور مینڈھ باندھ کر حفاظت کر دیں لیکن مٹی قبروں کے آس پاس سے یا کسی دوسری جگہ سے لے لیں، قبروں کی مٹی نہ اُتاریں۔ ایسا نہ ہو کہ قبریں کھل جائیں، ہاں اگر قبروں پر مقدار شرع سے زائد مٹی ہو تو اس کو اتار سکتے ہیں
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔