عربی پڑھ کر سرکاری مدرسہ میں ملازمت
سوال
دار العلوم اور مظاہر علوم کے فارغین امتحان فاضل دے کر سرکاری مدرسہ اسلامیہ میں داخل ہو رہے ہیں، پبلک مدرسہ چھوڑ کر تنخواہ کم ہونے کی وجہ سے، اس بارے میں حضرت والا کی رائے مبارک کیا ہے، جبکہ تنخواہ اتنی کم ہے جس سے گزارہ نہیں ہوتا حقوق ادا کرنا مشکل ہورہے ہیں۔
جواب
علم دین تو دین درست کرنے، دین کی خدمت کرنے اور خدا کو راضی کرنے کے لئے حاصل کیا جاتا ہے۔ اس کی تحصیل کے بعد اگر فاضل وغیرہ کا امتحان دے کر سرکاری اسکول میں ملازمت کریں اور تنخواہ زیادہ کمائیں تو اصل مقصد تو حاصل نہ ہوگا، جس کے لئے مدرسہ میں قیام کیا قیام کیا، وظیفہ لیا، پڑھا۔ لیکن اس تنخواہ کو نا جائز نہیں کہا جائے گا جبکہ تعلیم میں خلاف شرع چیزیں نہ ہوں۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔