خدمت دین کا طریقہ
سوال
حضرت والا سلام مسنون! مجھے دارالعلوم کا اجازت نامہ بھیجا جائے تا کہ میں یہاں دین کی خدمت کر سکوں۔ اور تحریر کریں کہ کون کون سے کام خادم دین کے سپرد ہوتے ہیں۔ تا کہ میں لوگوں کو دین بتلا سکوں۔
جواب
دارالعلوم دیو بند میں قرآن کریم، حدیث شریف، تفسیر، فقہ، اصول، کلام اور افتاء کی تعلیم باقاعدہ ہوتی ہے جس میں کئی سال صرف ہوتے ہیں۔ سہ ماہی،ششماہی، سالانہ امتحانات لئے جاتے ہیں۔ تب سند دی جاتی ہے اور ہر شخص خدائے پاک کی توفیق سے اپنی استعداد اور صلاحیت کے مطابق تدریس، تالیف، تذکیر وغیرہ دینی علمی خدمات انجام دیتا ہے۔ محض کسی کی درخواست پر اس کو کوئی سند نہیں دی جاتی۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔