مدرسہ کے مدرس کو نوکر کہنا
سوال
کیا کسی دینی مکتب و مدرسہ کے مدرس کو مز دور یا نو کر یا ملازم کہہ سکتے ہیں اور اگر کوئی کہتا ہے تو وہ کیسا ہے اور کیا یہ مثال دے سکتے ہیں۔ مزدور خوش کن کند کار پیش وہ مثال دینے والا کیسا ہے۔
جواب
دینی معلم و مدرس کا منصب بہت با عزت اور اعلیٰ منصب ہے ایسے شخص کو مزدور یا نو کر کہنا اس کی توہین و تحقیر ہے، معلم و مدرس کو بھی لازم ہے کہ وہ اپنے منصب کے لحاظ سے باوقار اور مستغنی ہو کر رہے کہ اس کا مقصد خدمت دین ہے نہ کہ تحصیل زر اور نوکری ہے۔
ماخذ: فتاویٰ محمودیہ
خلاصہ۔ مکمل متن جاوا اسکرپٹ فعال ہونے پر کھلتا ہے۔